سید الشہداء اسد اللہ و اسد رسول
سید الشہداء حضرت سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی الله تعالی عنہ
❖ آپ رضی الله تعالی عنہ کی کنیت ابو عُمَارَہ اور ابو یَعلیٰ ہے۔ (معجم کبیر، جلد ۳، صفحہ ۱۳۷)
❖ دربار نبوت ﷺ سے آپ کو ”اسد الله'“ و ”اسد الرسول“ کا معزز خطاب ملا۔ (شرح الزرقانی علی المواھب، جلد ۱، صفحہ ٤۷۷)
❖ راجح قول کے مطابق آپ کی ولادت نبی اکرم ﷺ کی اس دنیا میں جلوہ گری سے دو سال پہلے ہوئی۔ (اسد الغابہ، جلد 2، صفحہ ٦٦)
❖ آپ حضور اقدس ﷺ کے چچا ہیں اور دودھ کے رشتہ سے حضور ﷺ کے رضاعی بھائی بھی ہیں۔ (مدارج النبوة، جلد ۲، صفحہ ٤٤)
❖ بہت حسین و جمیل تھے، خوبصورت پیشانی، درمیانہ قد، چھریرا (دبلا پتلا) بدن، گول بازو جبکہ کلائیاں چوڑی تھیں۔ شعر و شاعری سے شغف تھا۔ شمشیر زنی، تیر اندازی اور پہلوانی کا بچپن سے شوق تھا۔ سیر و سیاحت کرنا، شکار کرنا من پسند مشغلہ تھا۔ (تذکرہ سیدنا امیر حمزہ، صفحہ ۱۷)
❖ جب ابو جہل نے حرم کعبہ میں حضور اقدس ﷺ کو بہت زیادہ برا بھلا کہا تو یہ باوجود یکہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے لیکن جوش غضب میں آپے سے باہر ہو گئے اور حرم کعبہ میں جا کر ابو جہل کے سر پر اپنی کمان سے ضرب لگائی اور اس کا سر پھاڑ کر بلند آواز سے کلمہ پڑھا اور قریش کے سامنے کیا اعلان کیا کہ میں بھی مسلمان ہو چکا ہوں۔ اب کسی کی مجال نہیں ہے کہ میرے بھتیجے کو آج سے کوئی برا بھلا کہہ سکے۔ (معجم کبیر، جلد ۳، صفحہ ۱٤۰، حدیث ۲۹۲٦)
❖ آپ کی بہادری اور جنگی کارناموں کا سکہ قریش کے اوپر بیٹھا ہوا تھا اور آپ کے مسلمان ہو جانے سے اسلام اور مسلمانوں کی تقویت کا سامان ہو گیا۔ (الاکمال فی اسماء الرجال، صفحہ ۵۹۰)
❖ رمضان المبارک ۱ھ میں ۳۰ سواروں کی قیادت کرتے ہوئے اسلامی لشکر کا سب سے پہلا عَلم آپ رضی الله تعالی عنہ نے سنبھالا۔ اگرچہ لڑائی کی نوبت نہ آئی لیکن تاریخ میں اسے ”سریہ حمزہ“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ (طبقات ابن سعد، جلد ۳، صفحہ ٦)
❖ ۲ھ میں حق و باطل کا پہلا بڑا معرکہ میدان بدر میں پیش آیا تو آپ رضی الله تعالی عنہ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ شریک ہوئے اور مشرکین کے کئی سورماؤں کو ٹھکانے لگایا۔ (معجم کبیر، جلد ۳، صفحہ ۱۵۰، رقم ۲۹۵۷)
❖ ۱۵ شوال المکرم ۳ھ غزوۂ احد میں آپ رضی الله تعالی عنہ نہایت دلیری سے لڑے اور ۳۱ کفار کو جہنم واصل کر کے شہادت کا تاج اپنے سر پر سجا کر اس دنیا سے ر
Comments
Post a Comment