کلام الامام امامالکلام

مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
اعلیٰ حضرت مجدددین وملت الشاہ اما م احمدرضا خان علیہ الرحمہ والرضوان کا لکھا ہوا منظوم سلام'' مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام'' آفاقی شہرتوں کا حامل کلام ہے۔
یہ سلام کل (ایک سو اکہتر)171/اشعار پر مشتمل اردو زبان کا سب سے طویل سلام ہے۔ جس کے ایک ایک شعر میں زبان و بیان، سوز و گداز، معارف و حقائق، سلاست و روانی، قرآن و حدیث اور سیرتِ طیبہ کے جو رموز و اسرار موج زن ہیں وہ امام احمد رضا کی انفرادی شاعرانہ حیثیت کو نمایاں کرتے ہوئے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ کی والہانہ وارفتگی کا اظہاریہ بھی ہیں۔ اس سلام کی دیگر خصوصیات میں ایک نمایاں خصوصیت اس کی حسین و جمیل ترتیب ہے۔
اس کا عربی و انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے، عربی ترجمہ جامعہ ازہر کے استاد حازم محمد احمد محفوظ نے 1999ء میں المنظومۃ السلامیۃ فی مدح خیر البریۃ کے نام سے شائع کرایا۔ جب کہ اس عربی ترجمے کی تشریح و مقدمہ ڈاکٹر حسین نجیب مصری نے لکھا۔
ضرورت اس امرکی تھی کہ ا س بابرکت سلام کے اشعار کو سمجھنے کے لیے سہل اندازمیں شرح کی جائے تاکہ ہرعام وخاص اس مبارک سلام سے ایمانی وروحانی چاشنی حاصل کرے تو میرے حضورقبلہ والدگرامی مفسراعظم پاکستان فیض ملت مفتی محمد فیض احمد اویسی محدث بہاولپوری نوراللہ مرقدہ ، نے دیوان حدائق بخشش میں نعتیہ کلام کی شرح کی طرح سلام رضا کی شرح بھی بہت سہل اندازمیں تحریرفرمائی۔
اندازشرح ۔
حضورفیض ملت علیہ الرحمہ کا اندازشرح اس طرح ہے کہ پہلے سلام کا ایک شعر لکھتے ہیں، اس کے بعد حل لغات کے طور پر معنی و مفاہیم مختصرا دیتے ہیں، پھر اس کی شرح بیان کرتے ہیں۔ موضوع سے متعلق قرآن کریم اور احادیث کے کثیر حوالے دیتے ہیں، بعض جگہ علمی، عقلی اور منطقی انداز کو بھی پیش کرتے ہیں۔ بعض مقامات بزگان دین کے اقوال و قصائص کو بھی بیان کرتے ہیں۔
اس نایاب شرح کو شائع کرنے کی سعادت محترم محمداکبرقادری (لاہور) کے حصہ میں آئی ۔
دیگرنعتیہ کلام کے 14حصوں کو پانچ جلدوںمیں بہت ہی محنت کے ساتھ شائع کیا۔ یہ حصہ 15واں جلدنمبر6ہے کمپوٹرکتابت عمدہ طباعت اعلیٰ کاغذ مضبوط دیدہ زیب جلدیں علم دوست حضرات کے لیے نایاب خزانہ ہے۔ کل صفحات672ہیں مضبوط دیدہ زیب رنگین جلد۔عام ہدیہ1000ایک ہزاروپے ہے 
منگوانے کے لیے ۔ 
اکبربک سیلرز زبیدہ سنٹر40/اردو بازارلاہور رابطہ نمبر00923008852283

Comments

Popular posts from this blog

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا