محدث بھاولپورایک عظیم شخصیت
اس میں کوئی شک نہیں کہ امام اہلسنّت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ العزیز تقریباً ایک ہزار کتابوں کے مصنف تھے، مگر ان سے بھی زیادہ تقریباً چار ہزار (4000) کتابیں لکھ کر تصانیف کی دنیا میں اپنی قلم کا لوہا منوانے والی ایک شخصیت گزری ہے جسے عالم اسلام "مفسر اعظم پاکستان علامہ فیض احمد اویسی رحمه الله " کے نام سے یاد کرتا ہے ۔
علامہ اویسی ؒ کے بارے میں قائد اہلسنت علامہ ارشد القادری الهندی رحمه الله فرماتے ہیں "اگر علامہ اویسی ؒ کی کتب کو جمع کر دیا جائے تو پوری ایک لائبریری تیار ہو سکتی ہے"
علامہ فیض احمد اویسی بن نور احمد اویسی رحمه الله کی پیدائش 1931ء یا 1932ء میں ضلع رحیم یار خان پنجاب کے گاؤں حامد آباد میں ہوئی تھی، آپ علیپ رحمہ محدث، مفسر، شارح بخاری و مسلم، مترجم، مصنف، صوفی، شاعر وسیع النظر مطالعہ اور شیخ الحدیث وغیرہ تھے۔
آپ ؒ کے کئی شاگردوں میں سے تین ممتاز شاگردوں کے نام یہ ہیں:
▪️محسن اہلسنت علامہ عبدالحکیم شرف قادری رحمه الله
▪️مفتی محمد ارشد القادری الباکستانی حفظہ الله
▪️مبلغ اسلام علامہ رضا ثاقب مصطفائی حفظہ الله
بانی ادارہ اصلاح معاشرہ پیر اجمل رضا قادری رضوی حفظہ اللہ تعالی
کاش ہمیں اپنے اسلام کے علمی سرمایہ کی قدر کرنے اور اسکو منظر عام پت لانے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
#علامہ___اویسی___کی___40____تصانیف
Comments
Post a Comment