پاک فوج زندہ باد
از قلم چوہدری نزیر خاں مئیو رائیونڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج دوپہر دو بجے کے قریب کوٹرادھاکشن روڑ راےونڈ کے مقام پر کرونا کیوجہ لگاے ھوے ناکہ پر اتفاقا جانا ھوا ۔وھاں پر پاک فوج ۔پولیس کے 12جوانوں کو کھانا دینے سرکاری گاڑی آئی۔وھاں پر موجود جوانوں کو کھانے کے بارہ عدد ڈبے اور پانی کی بوتل دیں گئی۔
میں نے بچشم خود دیکھا کہ ان جوانوں نے صرف دو ڈبے کھانے کے رکھے اور دس عدد ڈبے اور پانی کی بوتلیں ایک بند دکان کے تھڑے پر رکھ دئیے۔تمام جوان ان دو ڈبوں میں سے چند نوالے لیکر کھانے لگے۔اور وھاں پر رکھے ھوے ایک دکاندار کے کولر سے پانی لیکر پیا۔
مجھے تجسس ھوا کہ کیا ماجرہ ھے۔
تھوڑی ہی دیر بعد چند بزرگ اور خواتین آئی اور ایک ایک ڈبہ اور پانی کی بوتل لیکر خاموشی سے واپس چلے گئے۔
میں نے ادھر موجود ایک مقامی دودھ فروش سے اس بارے استفسار کیا تو اس نے بتایا کہ
یہ سب جوان اپنے حصہ کا کھانا یہاں رکھ دیتے ہیں۔جو بھوکے پیاسے افراد لے جاتے ہیں
اور یہ چند نوالے کھاتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی یہ جیب سے کھانے کا سامان لیکر یہاں رکھ دیتے ہیں۔جومستحق افراد خاموشی سے لے جاتے ہیں۔
اور صبح۔دوپہر۔شام کو روزانہ اسی طرح کیا جاتا ھے۔
Comments
Post a Comment