مفسر شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے بعد اگر
کسی شخصیت کی کتب کو سب سے زیادہ پڑھا
تو وہ مفسر شہیر مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ
ہی ہیں, {تین رمضان شریف آپ کا یوم وصال ہے ایصال ثواب کر کے برکت حاصل کریں}
انکی جو کتاب اٹھائیے لاجواب , بے مثال,
مفتی صاحب , کی ایک فضیلت یہ بھی ہے
کہ اپ نے 10 سال کی عمر میں سیدی اعلحضرت
کا دیدار فرمایا تھا اور اعلحضرت کے خلیفہ
مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ کے
خاص شاگرد تھے
ویسے تو انکی زندگی پر مبسوط تحریر لکھی
جاسکتی ہے مگر اہل علم کے شوق کے لئے
اج انکی کتب کے بارے میں مختصرا کچھ
عرض کیا جائے گا تاکہ شوق مطالعہ کی
ھوس اور آگ کبھی ٹھنڈی نہ ہو

1. تفسیر نعیمی

اشرف التفاسیر تاریخی نام تھا جس سے 1363 ھ
کا سال نکلتا ہے مفتی صاحب نے اس تفسیر کو
11 ویں پارہ کے اخری ربع تک مکمل کرچکے تھے
پھر اسی دوران وصال فرمایا

2. علم المیراث 

قانون وراثت پر عمدہ نصابی کتاب جو اپکی پہلی
تصنیف تھی

3. جاء الحق و زھق الباطل

مسائل اختلافیہ میں لاجواب مدلل کتاب
تعارف محتاج نہیں , بد مذہبوں کی نیند
اڑانے کے لئے کافی ہے

4. شان حبیب الرحمن

اس میں ان قرآنی ایات کو جمع کیا گیا
جن میں بالصراحت حضور پرنور علیہ السلام
کی نعت کا مضمون پایا جاتا ہے ہر آیت پر
ایک جامع تقریر کی گئ ہے

5.اسلامی زندگی

اس میں غیر اسلامی رسوم سے بچنے کی
تلقین اور تقریبات پر اسلامی آداب اختیار
کرنے کی ھدایت کی گئ ہے

6.سلطنت مصطفی

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جامع کمالات کا بیان

7.علم القرآن 

قران حکیم کی بنیادی اصطلاحات کی شرح اور
زمانہ حال کے بعض جاھل ترجمہ نگاروں پر تنقید

8. اسرار الاحکام

شریعت کے احکام و مسائل کی عقلی حکمتیں

9.رسالہ نور

نور مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان

10.رحمت خدا بوسیلہ اولیاء

مسئلہ استمداد و توسل پر مدلل رسالہ

11. مرات شرح مشکوة 

8 جلدوں پر احادیث کی شرح 
گویا مرقات و لمعات کا نچوڑ

12.نعیم الباری فی انشراح البخاری

بخاری شریف پر عربی حاشیہ یہ طبع نہ ھوسکا

13.نور العرفان فی حاشیہ القرآن

قرآن پر مختصر اور جامع تفسیری حواشی

14.مواعظ نعیمیہ

مفتی صاحب کے بیانات کو کتابی شکل میں تحریر
کیا گیا

15.معلم تقریر

یہ بھی بیانات کا تحریری مجموعہ ہے

16.سفر نامہ حجاز

کیا لکھا ہے ایک بار پڑھ لیں بار بار پڑھیں گے
اس.میں اپکے سفر ایران, عراق , و حج زیارات
کی یادداشت ,

17.حضرت امیر معاویہ

امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر کئے گئے اعتراضات
اور انکا علمی و عقلی رد

18.الکلام المقبول فی طہارہ نسب الرسول

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب شریف پر

19.فتاوی نعیمیہ

اج بھی اپنی بہاریں لٹارہا ہے

20.دیوان سالک

اپکا نعتیہ کلام ہے ,  ماہ ربیع الاول پر ایک.شعر
سب کی زبان پر جاری رہتا ہےوہ آپ ہی کے
کلام کا ایک حصہ ہے !

نثار تیری چہل پہل پر ھزاروں   عیدیں   ربیع   الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں.منارہے


ہیں
علامہ عاطف مدنی

Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا