ناپاکی کی حالات میں قرآن ۔نماز پڑھنا؟

کیا عورت حیض کی حالت میں درود شریف پڑھ سکتی ہے؟ 

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا کوٸی عورت حیض کی حالت میں درود شریف پڑھ سکتی ہے علماٸے کرام جواب عنایت کریں 

ساٸل ابوبکر صدیقی مھراجگنج یوپی

◆ــــــــــــ♦🌻♦ــــــــــ◆
 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوہاب 
عورتوں کو ایام میں مخصوصہ میں تلاوت قرآن و درود  و اذکار کے متعلق الگ الگ احکام  مذکور ہیں 
جیسا کہ ہدایہ میں *لیس للحاٸض و الجنب و النفسا ٕ قراة القرآن* حاٸض و نفاس اور جنبی کیلٸے قرآن کی قرأت کرنا جاٸز نہیں 
کیونکہ حدیث مبارکہ میں *لقولہ علیہ الصلوٰة والسلام لا تقرأ الحاٸض و لا الجنب شیٸاً من القرآن* حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا حاٸض و جنبی قرآن سے کچھ بھی نہ پڑھیں  

اس حدیث کے تحت فقہاٸے کرام فرماتے ہیں کہ *تلاوت قرآن حرام ہے تلاوت کی نیت سے ذرا سا بھی نہ پڑھیں*
 لیکن جن آیتوں میں اللہ تعالی کی ثنا ٕ یا دعا کا مضمون ہو اگر ان کو قرأت کی ارادے سے نہ پڑھے بلکہ بطور ثنا ٕ یا کام شروع کرنے یا دعا و شکر کے ارادے سے پڑھیں تو جاٸز ہے مثلا شکر کے ارادے سے الحَمْدُ ِلله کہے یا کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھے تو کوٸی مضاٸقہ نہیں یا سورہ الحمد دعا کی نیت سے پڑھے یا ربنا آتینا ۔۔۔ الخ یا کوٸی اور ایسی ہی دعا والی آیت دعا کی نیت سے پڑھے تو جاٸز ہے اس میں کچھ گناہ نہیں
اسی طرح دعاٸے قنوت،کلمہ شریف،درود شریف، اللہ تعالی کا نام لینا،استغفار پڑھنا،یا کوٸی اور وظیفہ پڑھنا منع نہیں ہے 

و اللہ اعلم و رسولہ 

( فیوضات رضویہ فی تشریحات ہدایہ جلد اول ص ٣٦٩ ) 
https://youtu.be/wR5mMudIj-M

🕌🤲💚🕋❤️🤲🕌

Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا