دجال اور زائینوسٹ؟

#کرونا_کی_پکڑ_میں_کون_اورکیوں؟

آپ گوگل پہ جا کر دنیا کا نقشہ کھولیے۔۔۔
اور پھر کورونا وائرس کا زرا پیٹرن دیکھیں! سب سے پہلے یہ چین میں ظاہر ہوا، پڑوس کے پاکستان اور وسط ایشیائی مسلم ریاستوں کو چھوڑ کر روس، بھارت، ایران، مشرقِ بعید اور جنوب مشرق میں جا داخل ہوا۔ ایران سے غیر ملکی شیعہ زائرین کے ذریعے مسلم ممالک میں پھیلا لیکن تاحال کسی مسلم ملک سے کورونا وائرس کے باعث کوئی بڑی ہلاکت خیزی ریکارڈ نہیں ہوئی۔۔۔ یعنی پاکستان، وسط ایشیائی ریاستیں اور عرب ممالک اس موت کے تھپڑ سے بچے رہے۔
اور پھر یہ نمودار ہوا یورپ میں، اٹلی میں تباہی مچا کر پورے یورپ کا دیوالیہ نکال چھوڑا۔۔۔ لیکن حیرت انگیز طور پہ یورپ کا دروازہ، ترکی اس دیمک سے محفوظ رہا۔۔۔ اور یورپ کے بعد یہ قہر پہنچا امریکہ میں، پہلے شمالی امریکہ اسکی زد میں آیا اور پھر جنوبی امریکہ۔۔۔ حتی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی اس وائرس کا شکار ہو چکی ہیں، اسی طرح امریکی میڈیا میں صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ کروانے کی بھی باتیں ہو رہی ہیں۔ خاص کر برازیلی وزیراعظم میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہو جانے کے بعد سے۔۔۔ دوسری طرف کینیڈا کے وزیراعظم کی بیوی کو بھی کورونا اپنا شکار بنا چکا ہے۔۔۔۔
غور کریں مندرجہ بالا پیٹرن پہ اور نقشے کو سامنے رکھ کر دیکھیں کہ مسلم ممالک کیسے اس تباہی سے محفوظ رہے؟
سوائے تھوڑے بہت نقصان کے کسی مسلم ملک کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔۔۔ گویا قدرت نے مسلمانوں کا کان مروڑا اور تنبیہ دے کر چھوڑ دیا۔۔۔ جبکہ دوسری طرف اسلام و مسلم دشمن ممالک، سپر پاورز، مسلمانوں کے قاتل، الحاد و زندقہ کے دلدادہ اور معیشت و سائنس اور ٹیکنالوجی کے بے تاج بادشاہ!
سب کے سب تھر تھر کانپ رہے ہیں۔ ان کا پیسہ، طاقت، قوت، سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات، گھٹنے ٹیک چکی ہیں۔ ان کی گلیاں، چوک چوراہے، بازار و منڈیاں اور گناہوں کے مراکز۔۔۔ سب ویران پڑ چکے ہیں!
غور کیجیے کہ یہ کیا ہے؟
اسے کہتے ہیں اللہ کا کوڑا۔۔۔ جو برستا ہے تو کوئی جائے پناہ نہیں ملتی، اور نہ ہی کوئی راہِ فرار!
بہرحال۔۔۔ جیسے الحاد و لادینیت کے علمبردار، امریکہ کے صدر کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔۔۔ بعید نہیں کہ ہلاکت خیزی کچھ اور بڑھی اور مزید کچھ عرصہ جاری رہی تو یورپ و امریکہ کے ملحدین کی ایک بڑی تعداد مذہب کی طرف رجوع کر جائے گی!
لیکن اس سب میں مسلمین کے لیے بھی ایک سبق ہے۔۔۔
کہ حی علی الدین!
ورنہ کوڑے بہت!

محمد خالد صاحب کی وال سے کاپی شدہ پوسٹ

Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا