اسلام ایپ360
Naqiya Kazmi
#اسلام_360_ایپ_کی_خیانتیں
لیجئیے محترم قارئین……!
آپ سبھی جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں فتنوں میں فتنہ مرزا علی جہلمی، مودودی نیم روافض کا فتنہ بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے قران و حدیث کی من مانی تشریحات کر کے عوام کو دھوکے میں ڈالتے ہیں۔
اپنے عقائد فاسدہ ثابت کرنے کے لئے یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ احادیث صحیحہ کو ضعیف کہنا اور احادیث ضعیفہ کو صحیح انکی عادت ہے۔
انہوں نے اپنے عقائد باطلہ ثابت کرنے کے لئے کافی کتابوں میں تحریف بھی کردیا ہے۔
انہیں لوگوں نے پلے سٹور PLAY STORE قران و حدیث کا ایک سوفٹ وئیر اپلوڈ کیا ہے جس کا نام ISLAM 360 رکھا ہے۔ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے اس سوفٹ وئیر میں بھی انہوں نے کافی خیانت کی ہوئی ہے۔
♦مزے کی بات جب کوئی صحابہ کرام کے بارے حساس بات ہو ان کو کہیں کہا لکھی ہے بجاے کتاب سے دیکھانے اس ایپ سے دیکھاتے ہیں کتاب میں وہ چیز ہوتی نہیں جو اس ایپ میں ہے
♦میں نے کچھ خیانتیں یہاں پر لکھی ہیں تاکہ آپ اس کو دیکھیں اور ان فتنوں سے ہوشیار رہیں۔
مزید ان شاء اللہ مکمّل ایپ کی حقیقت آپ کو بتائی جائے گی چند حقائق دیکھ لیجئیے۔ آج کل روافض صحابہ کرام کے خلاف اس ایپ کو بہت استعمال کر رہے ہیں کیا وجہ؟ کیا اس میں مشاجرات صحابہ پر تم روایت کو رد بدل کیا ہے جو روافض صحابہ کرام پر طعن وتشنیع کر رہے ہیں؟؟؟
#خیانت_1
امام بخاری رحمہ اللہ نے حدیث نمبر 127 کا جو باب باندھا اس میں یہ روایت موجود ہے۔
ملاحظہ ہو
وقال علی:حدثوا الناس بما یعرفون، اتحبون ان یکذب اللہ ورسولہ۔
پھر امام بخاری رحمہ اللہ نے اسکی سند بیان کی۔
لیکن اسلام 360 میں اس روایت کو غائب کیا گیا ہے۔
#خیانت_2
مشکوۃ شریف حدیث نمبر 5954 کے ترجمے میں اسلام 360 والے نے لکھا ہے
"اسنادہ ضعیف"
حالانکہ اوپر عربی عبارت میں ایسا کچھ لکھا ہی نہیں۔
#خیانت_3
مشکوۃ حدیث نمبر 3703 کے ترجمے میں بھی "اسنادہ ضعیف" کا اضافہ کیا ہے حالانکہ عربی عبارت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
اسکے علاوہ بہت ساری احادیث میں اس کا اضافہ کیا ہے حالانکہ اصل عربی عبارت میں ایسا کچھ نہیں۔
#خیانت_4
نسائی حدیث نمبر 1185 ملاحظہ فرمائیے۔
خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ رَافِعُو أَيْدِينَا فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: مَا بَالُهُمْ رَافِعِينَ أَيْدِيَهُمْ فِي الصَّلَاةِ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمُسِ، اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ
" وَنَحْنُ رَافِعُو أَيْدِينَا فِي الصَّلَاةِ " کا ترجمہ اسلام 360 والے نے اس طریقے سے کیا کہ "ہم نماز میں اپنے ہاتھ اٹھا اٹھا کر سلام کر رہے تھے
"حالانکہ یہاں پر سلام کا تذکرہ ہی نہیں۔۔۔۔
وہ الگ روایت ہے۔۔۔۔۔
اسلام 360 کا ترجمہ ملاحظہ ہو:-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور ہم نماز میں اپنے ہاتھ اٹھا اٹھا کر سلام کر رہے تھے ۱؎ تو آپ نے فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ نماز میں اپنے ہاتھ اٹھا رہے ہیں گویا وہ شریر گھوڑوں کی دم ہیں، نماز میں سکون سے رہا کرو ۔
نعوذباللہ
#خیانت_5
صحیح مسلم حدیث نمبر 1298
عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنِ الْقِرَاءَةِ مَعَ الْإِمَامِ، فَقَالَ: لَا، قِرَاءَةَ مَعَ الْإِمَامِ فِي شَيْءٍ، «وَزَعَمَ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى فَلَمْ يَسْجُدْ»
اس کے ترجمہ میں اسلام 360 والے نے بریکٹ لگا کر ان الفاظ کا اضافہ کیا "(فاتحہ کے سوا)"
ترجمہ ملاحظہ کیجئے
عطاء بن یسار نے ( اپنے شاگرد ابن قسیط کو ) بتایا کہ انھوں نے امام کے ساتھ ( قرآن کی کسی سورت کی ) قراءت کرنے کے بارے میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ؟ انھوں نے کہا : امام کے ساتھ *فاتحہ کے سوا* کچھ نہ پڑھے اور کہا : انھوں ( زید رضی اللہ عنہ ) نے رسول اللہﷺ کے سامنے ( والنجم اذا ھویٰ ) پڑھی تو آپ نے سجدہ نہ کیا ۔
#خیانت_6
ترمذی حدیث نمبر 366 کے بارے میں امام ترمذی نے فرمایا "قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ،"
یعنی امام ترمذی نے اس کو حسن قرار دیا۔۔۔لیکن اسلام 360 والے نے Reference میں اسکو ضعیف قرار دیا۔
#خیانت_7
ترمذی حدیث نمبر 2890 کے بارے میں امام ترمذی رحمہ اللہ نے لکھا "قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ "
لیکن اسلام 360 والے نے reference میں اسکو ضعیف قرار دیا۔
#خیانت_8
صحیح مسلم کے مقدمے میں روایت نمبر 92 کے بعد سارے ( تقریبا 12) صفحات غائب ہیں۔
آپ مقدمہ مسلم دیکھیں پھر اسلام 360 بھی دیکھیں۔۔۔مقدمہ کا بہت سارا حصہ غائب ہے۔
#خیانت_9
سنن ابی داؤد 3191 اس حدیث میں "فلا شیء علیہ" کا معنی لکھا ہے رسول اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "اس پر کوئی گناہ نہیں" حالانکہ اس کا معنی ہے کہ اس کو کچھ نہیں ملے گا یعنی ثواب نہیں ملے گا اسکی تفصیل فتویٰ شامی میں ہے
#خیانت_10
مشکوٰۃ المصابیح 5951
اس حدیث پر اپنی طرف سے ضعیف کا حکم لگا دیا جبکہ نے صاحبِ مشکوٰۃ نے اس کو ضعیف کہا اور نہ امام بہیقی رحمہ اللہ نے جن سے حدیث لے کر مشکوۃ میں حدیث نقل کی گئی ۔۔ھے ۔۔
آپ خود چیک کر لیں دلائل النبوۃ جہاں سے حدیث لی گئی ہے
📢نوٹ:
اسکے علاوہ بہت ساری خیانتیں اس میں کی ہوئی ہیں۔
اس لئے تمام اہلسنت عوام سے گزارش ہے کہ جب تک علماء اہلسنت سے رہنمائی حاصل نہ کی جائی تب تک اس سوفٹ وئیر پر بھروسہ نہ کریں۔اور ان نیم روافض کے دھوکے میں نہ آئے۔۔۔
اگر کسی بڑے بڑے علماء نے اس کی تصدیق کی ہے تو انہوں نے اندر سے تو نہیں دیکھی نہ، میں کل جب پوسٹ کی تو بہت لوگ اچھل کود کر رہے تھے کہ کوئی خامی بتائیں لیجئیے امید ہے کافی حد تک تسلی ہو گئی ہو گی
علماء اہلسنت سے رابطے میں رہیں۔
Comments
Post a Comment