دین اسلام موجودہ مسلمان


تحریر : پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی بہاولپور
(دین اسلام کا وجود علماء کرام سے ہے)
روئے زمین پر دین کا وجود صرف اور صرف علماء کرام کے دم قدم سے ہے، اگر یہ نہ ہوں تو دین کا بھی وجود نہ رہے.
اسلام کی ساری رونق، ساری عزت، ساری شان اور ساری بہار انھیں کے طفیل ہے.

کلمہ پڑھائیں تو علماء..عقائد کا تحفظ کریں تو علماء..گستاخوں کا مقابلہ کریں تو علماء.. طہارت و نجاست سے آگاہ کریں تو علماء..خنزير شراب سے بچائیں تو علماء..اذانیں سکھائیں تو علماء..نمازیں پڑھائیں تو علماء..جمعہ و عیدین پڑھائیں تو علماء..مدارس و جامعات چلائیں تو علماء..کتابیں لکھیں تو علماء..چودہ سو سالہ علمی سرمائے کا خیال رکھیں تو علماء..روزے اعتکاف تراویح سنبھالیں تو علماء..نو مولود بچوں کے کانوں میں اذانوں کا رس گھولیں تو علماء..غسل، کفن، جنازہ دفن سمجھائیں تو علماء..وعظ و تبلیغ کی محفلیں سجائیں تو علماء..زکوٰۃ، عشر، فطرانہ، قربانی، صدقہ سکھائیں تو علماء..حج عمرہ، مکہ مدینہ، خوف خدا و عشقِ رسول سے خبردار کریں تو علماء..نکاح، طلاق، محرمات بتلائیں تو علماء.. خرید و فروخت، وصیت و وراثت کے مسائل بتائیں تو علماء..سیاست، معیشت، اخلاق ،تہذیب،تجارت، معاشرت سے آگاہ کریں تو علماء..تبلیغ جہاد، تہجد إشراق، نیکی برائی، حلال حرام، حقوق فرائض سکھائیں تو علماء...
ٹوپیاں دستاریں، داڑھیاں برقعے بتلائیں تو علماء..
درس و تدریس، حفظ و ناظرہ، افتاء و قضا سنبھالیں تو علماء.
پس معلوم ہوا کلمے کی رونق علماء سے ہے.. عقائد کی رونق علماء سے ہے.. وضو غسل کی رونق علماء سے ہے.. اذان و نماز کی رونق علماء سے ہے.. منبر و محراب کی رونق علماء سے ہے.. جمعہ و عید کی رونق علماء سے ہے.. مدارس و جامعات کی رونق علماء سے ہے.. کتابوں کی رونق علماء سے ہے.. سحر و افطار کی رونق علماء سے ہے.. اعتکاف تراویح کی رونق علماء سے ہے.. محفلوں کی رونق علماء سے ہے.. حج و عمرہ کی رونق علماء سے ہے.. مکہ و مدینہ کی رونق علماء سے ہے.. حمد و نعت کی رونق علماء سے ہے.. عشق رسول کی رونق علماء سے ہے.. تبلیغ و جہاد کی رونق علماء سے ہے... فطرانہ و قربانی کی رونق علماء سے ہے.. شادیوں کی رونق علماء سے ہے.. غرض یہ کہ دین کی ساری کی ساری رونق علماء سے ہے.
یہی دین کے سب کچھ ہیں.

اسی لیے دین کے جتنے بھی ڈاکو ہیں وہ صرف اور صرف علماء کرام کے دشمن ہیں اور ہمیشہ انھیں پہ حملے کرتے ہیں.. مرزائی علماء کے دشمن.. رافضی علماء کے دشمن.. بد مذہب علماء کے دشمن.. لبرلز سیکولرز علماء کے دشمن.. سود خور علماء کے دشمن.. حرام خور علماء کے دشمن.. زانی شرابی علماء کے دشمن.. کرپٹ حکمران علماء کے دشمن.. یہودی عیسائی علماء کے دشمن..

یاد رکھیں! علماء کرام ہمارے لیے سورج چاند سے بڑی نعمت ہیں.. سمندر دریا سے بڑی نعمت ہیں.. دھن دولت سے بڑی نعمت ہیں..ماں باپ سے بڑی نعمت ہیں.. آل اولاد سے بڑی نعمت ہیں، دودت احباب سے بڑی نعمت ہیں.. زمین و آسمان سے بڑی نعمت ہیں،جسم و روح سے بڑی نعمت ہیں.. کیونکہ ہمارا ایمان اور ہماری جنت انھیں پہ منحصر ہے. اگر یہ نہ ہوں تو دنیا میں کوئی مسلمان ہی نہ ہو.
انبیاء علیہم السلام ، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے بعد مقام صرف اور صرف علماء اسلام کا ہے..
لہذا تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ علماء کی قدر کریں ان کا ساتھ دیں.. نیز اپنی اولادوں کو بھی عالم دین بنائیں تاکہ دین کے محافظ سدا موجود رہیں.

Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا