تاریخ کا سیاہ دن
آج ہی کے دن 6 مارچ 1953 کو پہلا مارشل لا لگا کر دس ہزار احرار کارکنوں اور نہتے مسلمانوں کو مسلمان مقتدر قوتوں نے ختم نبوت زندہ باد کہنے کی پاداش میں گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔ دیگر شہروں بالخصوص لاہور کے مال روڈ پر شہیدان ختم نبوت کا خون بے گناہی کا دریا بہتا رہا۔ ناموس رسالت پر قربان ہونے والوں کے مقدس وجود چھانگا مانگا کے جنگلوں میں گڑھوں میں پھینک دیے گئے اور پٹرول ڈال کر جلا دیے گئے۔قاتلوں اور درندوں کے نام ونشاں مٹ گئے مگر شہیدان ختم الرسل کا مشن اور پیغام آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔
شہید عشق محمد کا احترام کرو
کہ اس سے محشر و برزخ میں احتساب نہیں
روزنامہ آزاد لاہور میں شائع ہونے والے تحریک ختم نبوت کے شرکا پر مظالم کے چند تصویری مناظر
Comments
Post a Comment