کلام الامام امامالکلام
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام اعلیٰ حضرت مجدددین وملت الشاہ اما م احمدرضا خان علیہ الرحمہ والرضوان کا لکھا ہوا منظوم سلام'' مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام'' آفاقی شہرتوں کا حامل کلام ہے۔ یہ سلام کل (ایک سو اکہتر)171/اشعار پر مشتمل اردو زبان کا سب سے طویل سلام ہے۔ جس کے ایک ایک شعر میں زبان و بیان، سوز و گداز، معارف و حقائق، سلاست و روانی، قرآن و حدیث اور سیرتِ طیبہ کے جو رموز و اسرار موج زن ہیں وہ امام احمد رضا کی انفرادی شاعرانہ حیثیت کو نمایاں کرتے ہوئے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ کی والہانہ وارفتگی کا اظہاریہ بھی ہیں۔ اس سلام کی دیگر خصوصیات میں ایک نمایاں خصوصیت اس کی حسین و جمیل ترتیب ہے۔ اس کا عربی و انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے، عربی ترجمہ جامعہ ازہر کے استاد حازم محمد احمد محفوظ نے 1999ء میں المنظومۃ السلامیۃ فی مدح خیر البریۃ کے نام سے شائع کرایا۔ جب کہ اس عربی ترجمے کی تشریح و مقدمہ ڈاکٹر حسین نجیب مصری نے لکھا۔ ضرورت اس امرکی تھی کہ ا س بابرکت سلام کے اشعار کو سمجھنے کے لیے سہل اندازمیں شرح کی جائے تاکہ ہرعام وخاص اس مبارک سلام سے ایمانی وروحانی چاشنی...
Comments
Post a Comment