کئ ہلاک پھر زہریلی گیس کا حملہ۔150 سے زائد افراد متاثر

پورٹ قاسم میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔

رپورٹ قاسم پراینگرو پولیمر کیمیکل کمپنی میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ملازمین کا کہنا ہے کہ اچانک دھماکہ ہوااورہرطرف دھواں پھیل گیا، جب حادثہ ہوا اس وقت ہزاروں ملازمین فیکٹری میں کام کر رہے تھے، حادثے میں دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد متاثرین کو جناح ہسپتال، 36 کو الخدمت ہسپتال، 25 سے زائد کو اسٹیل ملز ہسپتال، 20 سے زائد متاثرین کو عائشہ ہسپتال اور دیگرکو100 بیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ہسپتال روانہ کرنے کے بعد صورت حال نارمل ہو گئی، فیکٹری میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے اورباہر نکالے گئے تمام فیکٹری ورکرزکو واپس بلوالیا گیا ہے۔ بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا