تبدیلی کا سفر یا تباہی کا
💧💧 خاتون سے
حاتون 💧💧
آج سے تقریباً سو سال پہلے کی بات ہے. ترکی میں خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے ساتھ ہی عربی اور فارسی زبان کی مخالفت میں ترک قیادت نے ترکی زبان سے عربی فارسی کا تعلق اور رشتہ ختم کرنے کے لئے ترکی زبان کا رسم الخط ہی بدل دیا. ترکی زبان سے عربی فارسی کے الفاظ نکالنے اور مسخ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا.
اس کی ایک مثال عربی فارسی کا ایک حرف تہجی (letter) " خ" جسے لاطینی لفظ "H" سے بدل دیا گیا. جس کے نتیجہ میں فارسی لفظ " خاتون"
سے " Hatun" ہوگیا ہے.
ایک ہلکی سی جھلک رسم الخط کی تبدیلی کا نتیجہ دیکھیں. مندرجہ ذیل عربی فارسی کے الفاظ کیسے بدل دیئے گئے.
Harap خراب
Harabi خرابی
Hatir خاطر
Halid خالد
Hala خالہ
Hane خانہ
Hain خائن
Haber خبر
Haberdar خبردار
Habis خبیث
Hidmet خدمت
Hazine خزانہ
Hat خط
Hata خطا
******************
اردو والے کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے کہ رسم الخط کی تبدیلی کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے.
*********************
Comments
Post a Comment