رحمت یا عزاب الہی؟
بے موسمی بارش ۔ رحمت یا عذاب ۔ قابل توجہ تحریر
گزشتہ دس دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کئی جگہوں پر تو ژالہ باری بھی ہو رہی ہے ۔ یہ بارش اگر کچھ ماہ قبل برستی تو باعث رحمت ہوتی مگر اس برسات نے فصلوں کی کیا حالت کی جس کی طرف سوائے بے چارے کسانوں کے علاوہ کوئی نہیں سوچ رہا۔گندم کی فصل بالکل تیار تھی مگر اس عذاب نما بارش نے فصل کو تباہ و برباد کر دیا۔ مگر یہ عذاب آیا کیوں ؟
حضرت موسی علیه السلام نے الله تعالی سے پوچھا کہ: یا الّلہ! جب تو اپنے بندوں سے ناراض ہوتا ہے تو اس کی کیا نشانی ہے؟
اللہ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندوں کے اعمال سے ناراض ہوتا ہوں تو
جب لوگ فصل لگاتے ہیں تو پانی روک لیتا ہوں اور جب کاشت کرتے ہیں تو طوفانی بارش دیتا ہوں جس سے وہ فصل ضائع ہوجاتی ہے. (اس روایت میں اور بھی وعیدیں ہیں مگر میں صرف اس تحریر سے متعلق ہی نقل کر رہا ہوں )
اللّہ کیوں ناراض ہوا تیار فصل کے وقت ؟ اس سوال کا جواب میں اُن بیچارے کسانوں سے کر رہا ہوں ۔جواب سب کسانوں کے پاس ہے مگر کوئی دے گا نہیں اور کچھ کو جواب شائد معلوم نہ ہو
کیونکہ 99 فیصد کسان فصل میں سے عشر کی ادائیگی نہیں کرتے شائد کچھ کسانوں کو عشر کا معلوم ہی نہیں ۔ عشر کیا ہے ؟
عشر یا عُشر کا لغوی مطلب ہے دسواں حصہ۔ دینی اصطلاح میں یہ زمین کی پیداوار کی زکوٰۃ ہے۔ اگر زمین بارانی ہو یعنی زمین کو بارش سے ہی پانی ملتا ہو، نہر یا ٹیوب ویل نہ ہوں تو اس زمین کی پیداوار کا دسواں حصہ عشر کی مد میں پیداوار کے اٹھتے وقت اللہ تعالیٰ کی راہ میں دینا واجب ہے۔ اگر زمین نہری ہے یا اسے خود ٹیوب ویل سے سیراب کیا جا سکتا ہے اور اس کا نصاب پیداوار کے اٹھتے وقت بیسواں حصہ اللہ کی راہ میں دینا واجب ہے ہر اس شخص پر جو زمین کاشت کرتا ہے، عشر دینا واجب ہے۔عشر کے مستحق بھی وہی لوگ ہے جو زکوٰۃ کے ہیں۔عشر کے بارے میں مزید معلومات علماء کرام سے حاصل کر سکتے ہیں
نہ توکبھی کسانوں سے عشر کی ادائیگی کی نہ کبھی ارادہ کیا۔تو میرے بھائی یہ بے وقت بارش تو عذاب کیصورت میں تو برسے گی ۔
تمام بھائی اللّہ سے معافی مانگیں اور زکوٰت اور عشر کی ادائیگی کا ارادہ اور اہتمام کریں ۔ اور اللّہ کو راضی کریں ۔ آئندہ ماہ رمضان کے ماہ میں زکوٰت اور عشر کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ عذاب الٰہی سے بچا جا سکے۔
Comments
Post a Comment