کرونا وائرس اور باجماعت نماز

وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّـٰهِ اَنْ يُّذْكَـرَ فِيْـهَا اسْمُهٝ وَسَعٰى فِىْ خَرَابِـهَا ۚ اُولٰٓئِكَ مَا كَانَ لَـهُـمْ اَنْ يَّدْخُلُوْهَا اِلَّا خَآئِفِيْنَ ۚ لَـهُـمْ فِى الـدُّنْيَا خِزْيٌ وَّلَـهُـمْ فِى الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِـيْمٌ (114)

اوراس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے کی ممانعت کردی اور ان کے ویران کرنے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کا حق نہیں ہے کہ ان میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لیے دنیا میں بھی ذلت ہے اوران کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔
زم زم کا پانی شفا ھے جو دعا مانگو قبول ھے  کعبے کا طواف عمرہ مدینے کی حاضری روضہ پاک مسجد نبوی بند مساجد مین نمازین بند مساجد مین اجتماعات پر پابندی قران کی تعلیم بند قران خوانی بند 
ان سب باتون سے نجات کیلئے ازان دیں صبح و شام 
حکومت سے مزاکرات کریں خط لکھین پوسٹیں بنائیں حکمرانوں کو خدا کا خوف دلائیں
یہودی کرونا کے پس منظر میں مکہ مدینہ عبادت گاھیں مساجد بند کروادی مسلمانوں ھوش کے ناخن لو 
حکمرانون کی کانسہ لیسی اھل علم مدرسہ کو زیب نھیں دیتی ھمیں اللہ رسول کا حکم ماننا ھے فتنہ نھیں کرنا مزاکرات کریں اللہ رسول کا حکم بتائیں  نماز جماعت تو میدان جھاد میں بھی قائم کرنے کا حکم ھے صرف مفروضے پہ خیال و توھمات پر شریعت کے واضح احکام کا ابطال کرنا نامناسب ھے امام کعبہ حرمین و علمائے عرب اپنی حکومت کے پابند ھین مخالفت پر سزائے موت دے دیتے ھین مگر ھمین کس چیز کا خوف ھے کوئی ھمین سمجھائے ھم مزھبی اجتماعات کرینگے کرنا چاھیئے بلکہ کرین روکنا اللہ رسول کے زکر کو منع ھے مسجد کی ویرانی کیلئے کوشش کرنے والا خرابی پیدا کرنے والا عذاب پائیگا 
سادی ھال مارکیٹ سینما آفس فیکٹری تھانے فوجی چھاونی سب بند کردو نھین بولتے مگر اللہ کے گھر میں پابندی اللہ کے زکر کے اجتماعات پر پابندی کا جواز نھیں خوف میں فیصلے نہ کریں دباو مین فیصلے نہ کریں 
19 مارچ غازی عبد القیوم شھید ناموس رسالت کا یوم ھے میوہ شاہ مین حاضری دیں رش نہ لگائین فاتحہ کرین ظہر تا 4 بجے خصوصی فاتحہ ھوگی 
اپنی مساجد مین گھرون میں ایصال ثواب کریں اھتمام کریں توبہ کرین اللہ کی پناہ مانگیں 
فقیر محمد حسین لاکھانی 
03123535228
*اس فتوی کو دیکھ کر آگے شیر کرو* 

👇🏼🌱👇🏼🌱👇🏼🌱👇🏼🌱👇🏼🌱

 *کرونا وائرس کی ڈر سے کیا مساجد بند ہونے چاہئے تفصیلی فتوی*

بسم الله الرحمن الرحيم.

شیخ احمد کوری حفظه الله ورعاه ( موريتانى) کا فتویٰ: 

    ترجمہ: فیصل احمد خان۔
    فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی۔

سوال: کیا صحت مند مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ " کورونا وائرس" کے خوف سے جمعے اور جماعت کی نمازوں کو ترک کر دیں؟

جواب:
             وبالله التوفيق.

پہلی بات:

 یہ بات یقینی طور پر ثابت شدہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے راستے میں دشمن کے سامنے جہاد کے دوران بھی جماعت کی نماز ساقط نہیں ہوتی تو یہ کیسے سمجھ لیا جائے کہ صرف ایک بیماری کے وہم سے جمعہ اور جماعت کو ترک کر دیا جائے۔

چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ہے : 

وإذا كنت فيهم فأقمت لهم الصلاة فلتقم طائفة منهم معك....الآية.

ترجمہ: اور جب آپ ان کے ساتھ(میدانِ جہاد میں) ہوں ، پس آپ ان کے ساتھ جماعت کی نماز قائم کریں، پھر ان میں سے ایک ٹولی آپ کے ساتھ جماعت میں شریک رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔إلخ

دوسری بات: 

یہ وبائیں اور بیماریاں درحقیقت گناہوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے آتی ہیں۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 

وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم.
ترجمہ: " اور جو بھی مصیبت تم کو پہنچتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے۔"

مزید ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

ظهر الفساد في البر و البحر بما كسبت أيدي الناس ليذيقهم بعض الذي عملوا لعلهم يرجعون.

ترجمہ: "خشکی اور تری میں جتنی خرابی ہے وہ سب انسانوں کے ہاتھوں کی کمائی ہے ، ( یہ سب اس لیے ہے) تاکہ انہیں چکھائے ان کی بعض بد اعمالیوں کی سزا، ( اور یہ اس لیے) تاکہ وہ ( اپنی بد اعمالیوں) سے توبہ کرلیں۔"

کیا اللّٰہ تعالیٰ نے وبائوں کے علاج کے طور پر توبہ، استغفار، نماز، تلاوت اور دعا کو سبب قرار نہیں دیا؟؟؟ 

اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ فرائض و واجبات، جمعہ اور جماعت کی نماز کو چھوڑ دینے میں وبائوں کا  علاج نہیں رکھا گیا ہے۔

تیسری بات:

اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 

ما أصاب من مصيبة في الأرض ولا في أنفسكم إلا في كتاب من قبل أن نبرأها.

ترجمہ: "جو بھی مصیبت زمین پر آتی ہے یا تمہاری جانوں پر آتی ہے وہ پہلے سے اٹل شدہ تقدیر میں لکھی ہوئی ہے۔"

مزید ارشادِ باری تعالیٰ ہے: 

قل لن يصيبنا إلا ما كتب الله لنا.
ترجمہ:" آپ کہہ دیں! ہمیں ہرگز کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر وہ جو اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری لیے لکھ دی ہو۔"

مزید ارشادِ باری تعالیٰ ہے: 

قل لوكنتم في بيوتكم لبرز الذي كتب عليهم القتل إلى مضاجعهم.

ترجمہ:" آپ ان سے کہہ دیں! اگر تم اپنے گھروں میں رہو گے تب بھی تمہارے مقدر میں لکھا ہوا قتل  وہ تمہاری خواب گاہوں تک پہنچ کر رہے گا ( یعنی تقدیر کا لکھا ہوا بہرحال نافذ ہو کر رہے گا)."

نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: 

" اچھی طرح جان لو کہ اگر ساری امت تم کو نفع دینے کے لیے جمع ہوجائے تب بھی اللّٰہ تعالیٰ کے لکھے ہوئے سے زیادہ نفع دینے پر قدرت نہیں رکھ سکتی اور اگر ساری امت تم کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو جائے تب بھی اللّٰہ تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق ہی نقصان پہنچا سکے گی ( اس سے زیادہ نہیں). "
( مسندِ احمد۔جامع ترمذی۔).

پس ہمارا اللّٰہ تعالیٰ کی تقدیر پر ایمان اور اس کی ذات پر بھروسہ ہمیں کسی بیماری وغیرہ کے وہم سے فرائض و واجبات، جمعہ اور جماعت سے روک نہیں سکتا۔

چوتھی بات: 

نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے طاعون وغیرہ سے نمٹنے کے سلسلے میں یہ ہدایت ارشاد فرمائی ہے جہاں طاعون پھیل جائے وہاں سے کوئی باہر نہ جائے اور باہر والے طاعون کے علاقے میں داخل نہ ہوں۔
کیا نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ اور جماعت کو ترک کرنے کی بھی ہدایت ارشاد فرمائی ہے؟؟

ہرگز نہیں۔

پانچویں بات:

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے زمانے میں طاعون پھیل گیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے مہاجرین اور انصار سے مشاورت فرمائی اور مختلف اقدامات کیے۔
کیا ان حضرات نے جمعہ اور جماعت کی نماز کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا؟؟

ہرگز نہیں۔

چھٹی بات: 

اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: 
واستعينوا بالصبر و الصلاة .
ترجمہ:" اور مدد حاصل کرو صبر اور نماز کے ذریعے۔"

اس آیت کی روشنی میں نماز کو قائم کرنے کے ذریعے مدد حاصل کی جائے گی یا جمعے اور جماعت کی نماز کو ترک کر کے مدد حاصل ہوگی؟

اور نماز کو قائم کرنے کا طریقہ وہ ہوگا جو نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ادا کرکے دکھایا یا جماعت کی نماز کو چھوڑ کر؟

ساتویں بات:

نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: 

"جو شخص فجر کی نماز جماعت سے پڑھے تو وہ اللّٰہ تعالیٰ کی ضمانت میں آجاتا ہے۔"

کیا جماعت کی نماز کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کی ضمانت میں آجانا ہمارے لیے کافی نہیں ہے؟؟
کیا اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟؟

آٹھویں بات: 

نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے نابینا صحابی کو بھی جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں دی تھی حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی لانے والا نہیں اور مدینے میں حشرات اور درندوں کا بھی خطرہ تھا۔
پس ہمارا کیا خیال ہے کہ صرف ایک بیماری کے وہم کے پیشِ نظر صحت مند لوگوں کو جمعہ اور جماعت کی نماز ترک کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟؟

نویں بات: 

نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی سخت اور ناگوار بات پیش آتی تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام فورا نماز کے لیے دوڑتے تھے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ہمارے لیے یہ راہنمائی نکلتی ہے کہ کورونا وائرس کے حملے کے موقع پر ہم بھی نماز کی طرف دوڑنے والے ہوں۔ نا یہ کہ جمعہ اور جماعت کی نماز کو ہی ترک کر دیں۔

دسویں بات:

اسلامی مملکتوں میں ایک جامع مسجد میں سارے شہر کے لوگ اکٹھے ہو کر جمعے کی نماز ادا کیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

کیا اسلامی تاریخ میں یہ ملتا ہے کبھی کسی زمانے میں علماء کرام نے کسی وبا اور طاعون کے پیشِ نظر مسجدوں کو تالے لگانے کا فتویٰ دیا ہو؟؟

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا