عمرثانی عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ

وہ بنو امیہ کا شہزادہ تھااا،اس کی پوشاک دیکھنے کو اہلیان شہر امڈ آتے تھے
وہ نازوں میں پلا ایسا شہزادہ تھا جو ایک جوڑا فقط ایک بار ہی پہنتا اور دوسری بار اس کے قریب بھی نہ جاتا

وہ خوشبو بھی ایسی عمدہ لگاتا تھا کہ اہلیان جہاں فقط خوشبو کی عمدگی سے اسے پہچان لیتے

وہ بنو امیہ کی شہزادی تھی جو اس کی زوجہ بنی۔۔
اس کے قصیدے شاعر یوں لکھا کرتے تھے:
بِنْتُ الْخَلِیفَۃِ ، وَالْخَلِیفَۃُ جَدُّھَا أُخْتُ الخَلَائِفِ وَالْخَلِیفَۃُ زَوْجُھَا ’’وہ ایک خلیفہ کی بیٹی تھی، دوسرا خلیفہ اس کا دادا تھا۔وہ خلفاء کی بہن تھی اورایک خلیفہ اس کا خاوند تھا‘‘

امام علی طنطاوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
"حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے پاس بڑی مقدار میں سونا اور جواہرات تھے حتی کہ اس دور میں ان جیسے زیورات کسی عورت کے پاس نہ تھے"

پھر ابن عبدالعزیز رحمہ اللہ خلیفہ بن گئے۔۔۔۔عوام الناس پچھلے خلفاء کی طرح عیاشیوں کی منتظر تھی اور وہ مرد حق منبر پر گرجا:
"بنو امیہ نے جو بھی مال ضبط کیا،وہ واپس کر دیا جائے گا 
سب سے پہلے میں شروعات کرونگا۔میرا تمام مال اور میری زوجہ "فاطمہ" کا تمام مال بیت المال میں جائے گاا۔۔۔اگر وہ انکار کرتی ہیں تو ان پر تین طلاق
اب ان پر منحصر ہے کہ اسے مال چاہئے یا عمر"

وہ صابر گھرانہ محل کی عشرت چھوڑ کر اس شان سے جھونپڑی کی جانب چلا کہ فرشتے رحمت کی دعا دیتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک وقت ایسا بھی آیااااا

بنو امیہ کا وہ شہزادہ جس کا لباس دیکھ کر وزرائے مملکت رشک کرتے تھے،آج اس کے پاس چند درہم بھی نہ تھے کہ اپنے بچوں کو عید پر نئے کپڑے لے دیتا حتی کہ وہ امیرالمومنین تھا

بنو امیہ کی وہ شہزادی جس کی شان و شوکت سے اس وقت کی تمام عورتیں مرعوب تھیں،آج اس کے پاس دو پرانے،پیوند لگے جوڑے تھے حتی کہ وہ امیرالمومنین کی زوجہ تھی

ظالموں!!!!!تم نے اس عمر کی قبر کی بےحرمتی کی جو امت مسلمہ کا رہبر تھا؟؟؟؟

اے عمر!!!!! میں تم سے شرمندہ ہوں پر اللہ قسم!!!!تم سے اللہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے شدید محبت رکھتا ہوں
نہ جانے روز محشر تم سے کیسے سامنا ہو۔۔۔اگر تم نے امت مسلمہ کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یوں کر دی کہ امت نے میرا بدلہ نہ لیا اور ان ظالموں نے مجھ سمیت میری اہلیہ کی قبر کی بھی بےحرمتی کر ڈالی😢

تم نے قیامت تک کیلئے امت مسلمہ کی گردنیں احسانات سے جھکا دیں اور ہم تمہارے مدف



Comments

Popular posts from this blog

کلام الامام امامالکلام

علماء انبیاء علھیم السلام کے وارث

نہ کوئ گل باقی رہے گا